امریکا سے تعلیم یافتہ طالب علم کی دو کلو چرس کے مقدمے میں ضمانت منظور

کیا ہوگیا ہے آج کل کے نوجوانوں کو، امریکا سے پڑھا، انڈس ویلی کا طالب علم اور عادتیں دیکھیں، یقین نہیں آرہا، جج

(فوٹو فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم عبدالرحمان کے خلاف چرس کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم عبد الرحمان کے خلاف چرس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔


ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کو ناصر جمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، میرے موکل پر دو کلو چرس رکھنے کا الزام عائد ہے۔ میرے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

ڈیفنس کے رہائشی 21 سالہ نوجوان سے چرس ملنے پر جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہوگیا ہے آج کل کے نوجوانوں کو، امریکا سے پڑھا، انڈس ویلی کا طالب علم اور عادتیں دیکھیں، یقین نہیں آرہا، آج کل کے نوجوان یہ کر رہے ہیں۔

عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ ایکسائز کورنگی میں 21 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story