پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، حکام
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ کیلیے دونوں ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔
کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وی وی آئی پی پروٹوکول کے تحت سخت حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچا جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے پلئیرز ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) پر پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب 17 دسمبر سے شروع ہونے والےکراچی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، حکام کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوران شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانی پڑے۔
مزید پڑھیں: 1959 کے بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ لگاتار تیسری سیریز میں شکست
قبل ازیں اعلی سطحی اجلاس میں انتظامات پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے جبکہ ٹیموں کے روٹ پلان کو ایک دن پہلے جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے ساتھ انگلش ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل ہے۔