مصالحے دار کھانا کھانے کے بعد کھانسنے سے خاتون کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

واقعہ چین کے شہر شنگھائی میں پیش آیا

واقعہ چین کے شہر شنگھائی میں پیش آیا (فوٹو: فائل)

چین میں خاتون کا مصالحہ دار کھانا کھانے کے بعد کھانسنے سے اسکی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مصالحے دار کھانا کھالیا، جس بعد انہیں کھانسی ہوئی جس سے انکی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔


خاتون نے بتایا کہ پہلے انہیں لگا کہ مجھے شاید فالج کا اٹیک ہوا ہے تاہم سی ٹی اسکین بات سامنے آئی کہ میری چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، مجھے کھانے کے بعد اتنی تکلیف تھی کہ اٹھنے اور بیٹھنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کی کھانسی کے بارے میں سننے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے اور مزید ٹیسٹ کروائے ، جس کے بعد ایک چھاتی کے سرجن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ خاتون کے کمزور پٹھوں کی وجہ سے کھانسنے کے دوران اس کی پسلیاں ٹوٹیں۔

خاتون کا وزن 57 کلو گرام ہے، ڈاکٹڑوں نے خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
Load Next Story