شاہ رخ اور دیپیکا کے گانے ’بےشرم رنگ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا اسٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا


ویب ڈیسک December 13, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم 'پٹھان' کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔

'پٹھان' کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔




یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا اسٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔



بالی ووڈ کنگ کی باڈی فٹنس کی بھی تعریف کی جارہی ہے اور اس گانے میں دیپیکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری کو پسند کیا گیا ہے۔

'بے شرم رنگ' کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کے تینوں زبان میں گانوں کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر پانچ برس بعد واپسی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں