عمران خان کے دماغی علاج کیلیے جڑی بوٹیاں کاشت کی جائیں منظور وسان

عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں، مشیر زراعت


ویب ڈیسک December 13, 2022
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے سندھ کے کاشت کاروں کو عمران خان سے متعلق بڑا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ کاشت کار جڑی بوٹیاں کاشت کریں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریضوں کا علاج ہوسکے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ذہنی مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،یہ جڑی بوٹیاں حکیموں کو فروخت کریں گیں تاکہ عمران خان جیسے ذہنی مریض دوا پی کر ایک سے چھ ماہ میں ٹھیک ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار جانے کے بعد سے ذہنی مریض بن چکے ہیں، دوا پی کر ایک سے چھ ماہ میں ٹھیک ہوجائیں گے،جڑی بوٹیوں کی کاشت آگے چل کر کام آئے گی کیوں اس کے استعمال سے مرض کم ہوجائے گا۔

عام انتخابات سے متعلق انہوں ںے کہا کہ مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں، ملک میں عام انتخابات پی ڈی ایم کی رضامندی سے ہوں گے۔

منظور وسان نے عمران خان سے متعلق پیش گوئی کی کہ جیسے جیسے الیکشن نزدیک ہوں گے یا کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کو پریشانی کا سامنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ضرور بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں