لاہور میں جعلی کرنسی بنانے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی اور مشینری برآمد ہوئی

فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا گینگ گرفتار کیا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیرباز، اشفاق، شمس الرحمن اور تنویر کے ناموں سے ہوئی۔


پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے کروڑوں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے یہ کام کررہے ہیں اور جعلی کرنسی تیار کر کے اسے دوسرے شہروں میں بھیجتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Load Next Story