صدر مملکت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی

صدر نے آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور انہیں تحفظ دینے کے بل کی مںظوری دی


ویب ڈیسک December 13, 2022
فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی مںظوری دی۔

بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔

بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں