کیٹ ونسلیٹ نے پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈز تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا تھا


ویب ڈیسک December 13, 2022
فوٹو: فائل

امریکی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈز تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ایک تازہ انٹرویو میں ہالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 'اواتار 2' میں شوٹنگ کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا تھا۔



اداکارہ کے مطابق اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں یہ سیکھا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔

کیٹ وسلیٹ جلد ہی 'اواتار 2' میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہےکیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں