جام صاحب بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا18گھنٹے لوڈ شیڈنگ

کاروبار تباہ، سیکڑوں مزدور بیروزگار، گھروں میں فاقے، شہر کو پانی کی فراہمی بھی متاثر، عوام کی زندگی اجیرن بن گئی

کاروبار تباہ، سیکڑوں مزدور بیروزگار، گھروں میں فاقے، شہر کو پانی کی فراہمی بھی متاثر، عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔ فوٹو: فائل

حیسکو نے شہریوں کی زندگتی اجیرن بنا دی ،16 سے 18 گھنٹے کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ، لائن لاسز کا بوجھ افسران نے عوام پر ڈال دیا۔


شہر میں پینے کے پانی کی قلت۔ تفصیلات کے مطابق جام صاحب اور سیکڑوں قصبوں اور دیہات میں حیسکو حکام نے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافہ کر دیا، روزانہ 16 سے 18 گھنٹے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی، بجلی نہ ہونے کے باعث چھوٹے بڑے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے۔

جس سے مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے شہر بھر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوتا جارہا ہے۔ اپریل کے آتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ حیسکو انتظامیہ غیرقانونی کنکشن اور بھاری رشوت کے عوض کنڈوں کے باعث لائن لاسز کو پورا کرنے کیلیے جان بوجھ کر شہریوں کو پریشان کررہی ہے۔
Load Next Story