جیکولین کا نورا فتیحی کے ہتک عزت کیس کیخلاف سخت مقابلے کا فیصلہ

نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا ہے


ویب ڈیسک December 14, 2022
گذشتہ ماہ ہی بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی ضمانت منظور کی ہے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں سخت مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے اپنے خلاف ساتھی اداکارہ نورا فتیحی کی جانب سے ہتک عزت کا کیس جارحانہ انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دینے ارادہ کرلیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور نورا فتیحی کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا ہے۔ نورا فتیحی کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جھوٹے بیانات دیئے جس میں ان کی بدنیتی شامل تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ہی بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی ضمانت منظور کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |