اسٹوکس کی زیر قیادت انگلش ٹیم نئے ریکارڈ بنانے لگی

اس سے قبل انگلینڈ کے صرف 2 کپتان سال میں اتنے یا زائد ٹیسٹ اپنی ٹیم کو جتوا چکے ہیں


Sports Desk December 14, 2022
اس سے قبل انگلینڈ کے صرف 2 کپتان سال میں اتنے یا زائد ٹیسٹ اپنی ٹیم کو جتوا چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

بین اسٹوکس کی زیر قیادت انگلش کرکٹ ٹیم نئے ریکارڈ بنانے لگی۔

ملتان ٹیسٹ کی صورت میں رواں برس طویل فارمیٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کی، اس سے قبل انگلینڈ کے صرف 2 کپتان سال میں اتنے یا زائد ٹیسٹ اپنی ٹیم کو جتوا چکے ہیں۔

مائیکل وان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2004 میں 10 ٹیسٹ میچز اپنے نام کیے، جو روٹ کی کپتانی میں ٹیم نے 2018 میں 8 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان میں انگلینڈ کا زیادہ تر انحصار اپنے پیس اٹیک پر رہا ہے،ملتان میں مجموعی طور پر اسٹوکس نے پیسرز سے 73 اوورز کرائے، جس میں انھوں نے 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس دوران ان کی اوسط 15.83 اور اکانومی ریٹ محض 2.60 رہا۔

دوسری جانب پاکستانی پیس بیٹری بے اثر ہونے لگی ہے،دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر صرف حاضری لگواتے رہے، کپتان بابر نے بھی پورے میچ میں صرف 24 اوورز کیلیے پیسرز کو گیند تھمائی اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں