انڈسٹری میں بُرے اداکاروں کو کچھ نہ کرنے پر بھی ایوارڈز ملتے ہیں سیمی راحیل

کھیل چل رہا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے اچھے اداکاروں کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا ہے، سیمی راحیل


ویب ڈیسک December 14, 2022
(فائل فوٹو)

گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ رہنے والی اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بُرے اداکاروں کو ایوارڈ ز سے نواز دیا جاتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سیمی راحیل نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی ایوارڈ ز شو میں اس لئے نہیں نظر آتیں کیونکہ انہیں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔

اداکارہ نے کہا کہ 'شاید اُن لوگوں کو منصفانہ رائے رکھنے والے لوگ نہیں چاہیے اس لئے مجھے نہیں بلاتے اور میں جانا بھی نہیں چاہتی'۔

انڈسٹری کے غیر منصفانہ طریقوں پر اور ایوارڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ 'ہماری انڈسٹری میں بُرے اداکاروں کو ایوارڈز دے دیا جاتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کھیل چل رہا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے اچھے اداکاروں کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا ہے اچھے اداکار ایوارڈز سے محروم ہیں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں