فیفا ورلڈکپ مراکشی فٹبال فیڈریشن کا 13 ہزار مفت ٹکٹس دینے کا اعلان

فرانس اور مراکش آج رات 12 بجے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

فرانس اور مراکش آج رات 12 بجے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل مراکش کے فٹبال فیڈریشن نے اہم اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی فٹبال فیڈریشن نے فرانس اور مراکش کے درمیان فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کیلئے 13 ہزار مفت ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرسکیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ مراکش سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار تماشائی فرانس سے دوسرے سیمی فائنل کو دیکھنے قطر کے البیت اسٹیڈیم آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں؟


مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہراکر ورلڈکپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔

مراکش کا سیمی فائنل تک حیران کن سفر
مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چُور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

دوسری جانب فرانس اور مراکش کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ ولید ریگراگئی کہا کہ ہماری نگاہیں ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہیں، ہم مراکش، افریقہ اور مغرب کیلئے تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }