پاکستان کو ڈالر ایکس چینج ریٹ پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی آئی ایم ایف

پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا،نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز

پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا،نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز

پاکستان میں تعینات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پریز کا کہناہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا اور ڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

ایک بیان میں اسلام آباد میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان سے 9ویں جائزہ کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آوٴٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔
Load Next Story