رانگ سائیڈ آنے والی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
مشتعل شہریوں نے مسافر مزدا کو آگ لگا دی
نیو کراچی خیمسو گوٹھ میں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر مزدا نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کے وقت موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے مسافر مزدا کو آگ لگا دی جس کے باعث مسافر مزدا جزوی طور پر جل گئی۔
نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے خیمسو گوٹھ میں مخالف سمت سے آنے والی ڈبیلو گیارہ روٹ کی تیز رفتار مسافر مزدا نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مسافر مزدا کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا۔
حادثے کے وقت موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے مسافر مزدا کو آگ لگا دی جس کے باعث مسافر مزدا جزوی طور پر جل گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ جمیل ولد مبین کے نام سے ہوئی ، متوفی نوجوان نیو کراچی خمیسو گوٹح کا رہائشی اور گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ۔
اس کے چچا نے عباسی شہید اسپتال میں بتایا کہ مسافر مزدا کا ڈرائیور مخالف سمت سے آرہا تھا صبح کے اوقات میں ٹریفک پولیس اہلکار کھڑے ہوتے ہیں سبزی منڈی سے آنے والی گاڑیوں کو لوٹتے ہیں ، اس وقت ان کو گاڑیاں نظر آ رہی ہوتی ہیں لیکن جب مخالف سمت سے گاڑی آرہی تھی تو کیوں نہیں روکی گئی اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ ہے حادثے کا نوٹس لیا جائے۔