شکست کے بعد سابق انگلش کرکٹرز ٹیم پر برس پڑے

ناقص پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیا،میڈیا نے بھی تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا


Sports Desk April 02, 2014
ناقص پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیا،میڈیا نے بھی تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا۔ فوٹو: گیٹی امیج/فائل

ورلڈ ٹی 20 میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست پر سابق انگلش کرکٹرز ٹیم پر برس پڑے، مائیکل وان نے میچ شروع ہونے سے قبل ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آج کے دن ہمیں شرمندگی ہوسکتی ہے۔

ان کی پیشگوئی سوفیصد درست ثابت ہوئی، جس کے بعد انھوں نے ٹیم کو ناقص پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیا، ایک اور سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ ہماری ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف اعتماد سے بالکل عاری دکھائی دی، انھوں نے تجویز دی کہ ٹیم کو دوبارہ عروج پر لے جانے کیلیے لنکاشائر کے پیٹر مورس کوکوچ مقرر کردینا چاہیے، وہ ماضی قریب میں پیٹرسن کے ساتھ تنازع میں ملوث ہونے سے قبل اسکواڈ کے ساتھ منسلک تھے۔

سابق کوچ ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ ہمارے لیے پورا سیزن مایوس کن رہا، اس سے بدترین نہیں ہوسکتا، انگلش ٹیم کی حالیہ پرفارمنس شرمناک اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب انگلش میڈیا نے بھی ٹیم میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دے دیا، معروف برطانوی روزنامے ' دی گارڈین ' نے شہ سرخی سجائی کہ 'ڈچ ٹیم کے ہاتھوں شکست سے انگلش ونٹر سیزن کا شرمناک اختتام ، سن نے لکھا کہ انگلش ٹیم نے بالکل بکواس کھیل پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں