بلال سعید کا نیا میوزک ویڈیو ’3 سال‘ ریلیز

اس سے قبل 2020 اور 2019 میں بلال سعید نے مومنہ مستحسن کے ساتھ باری اور اونچائیاں دیواراں پیش کیا تھا

(فائل فوٹو)

گلوکار بلال سعید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا گانا ریلیز کر دیا۔

بلال سعید نے 3 سال کے لمبے عرصے بعد اپنا نیا پنجابی گانا ریلیز کر دیا ہے، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئےانہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)




گلوکار نے میوزک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'سالگرہ کے موقع پر ملنے والی دعاؤں او ر نیک خواہشات پر مداحوں کا مشکورہوں۔ گلوکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ساتھ 12 سال سے دے رہے ہیں۔ یہ گانا 3 سال بعد میرے مداحوں کے لئے تحفہ ہے جو میرے بے حد قریب ہیں'۔


یاد رہے کہ اس سے قبل 2020 اور 2019 میں بلال سعید نے مومنہ مستحسن کے ساتھ باری اور اونچائیاں دیواراں پیش کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔








View this post on Instagram



A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)


Load Next Story