لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹس اور ریسٹورٹنس رات دس بجے بند کرنے کا حکم

جمعہ کو کھلنے والے اسکول سیل کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 14, 2022
جمعہ کو کھلنے والے اسکول سیل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے شہر کی تمام مارکیٹس اور ریسٹورٹنس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اتوار کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی۔

ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے باعث کچھ گزشتہ روز سے اسموگ میں کمی آئی ہے، آج بھی صبح آسمان بہت بہتر تھا، اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ

جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ جو اسکول جمعہ کے روز بند نہیں کیے جاتے ان کے اسکول سیل کردیں، محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔

ہائیکورٹ نے لاہور کی تمام مارکیٹس اور ریسٹورٹنس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اتوار کے روز مارکیٹس کھلی رکھیں، جو دوپہر دو بجے اوپن ہونگی، جبکہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں