سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

راشد نسیم نے نن چکو مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر چین کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا


Sports Reporter December 14, 2022
راشد نسیم نے صرف 8.79 سیکنڈ کے ساتھ یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ فوٹو : اسکرین گریب

نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا، راشد نسیم نے نن چکو مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر چین کو عالمی ریکارڈ سے محروم کرکے مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اس مرتبہ چین کے مشہور نازل آرٹس ماسٹر کے یوئی ہائی چوان کو شکست دی جو اس سے قبل بہت سے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

انہوں نے نن چکو کے ساتھ 10 نئی اور سربند بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ 11.85 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا، لیکن راشد نسیم نے صرف 8.79 سیکنڈ کے ساتھ یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا، دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم چین کے کھلاڑیوں کو 3 مرتبہ ہرا چکے ہیں، راشد نسیم پوری دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ نن چکو کے بھی سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں، وہ اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ راشد نسیم کو اب تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں اور وہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |