پاکستان کو سری لنکا بنانے کے خواہشمند مایوس ہوں گے وزیراعظم

حکومتی معاشی ٹیم کی وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی، آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ڈالر کی قدر و اسمگلنگ پر تفصیلی بریفنگ


ویب ڈیسک December 14, 2022
سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے، شہباز شریف (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔

حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے۔ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی، جس میں وزیر اعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔

اجلاس میں موجود وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر ، گندم اور یوریا کی افغانستان اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے تمام اداروں میں روابط مضبوط کرتے ہوئے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مالیاتی اداروں سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |