کراچی میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی
ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے 3 لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے کے ملوث زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا۔
منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
رات گئے پولیس نے زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں زنا بالجبر کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے اور متاثرہ لڑکی کو گرفتارملزم مزمل نے بلایا تھا اور لڑکی کونشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا تھا اورملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے تھے جہاں گرفتار ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جبکہ دیگر دوملزمان نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانا تھا۔
تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کرتینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گرفتارایک ملزم کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اورآپس میں دوست ہیں۔