واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری عمارت بیچنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اطلاعات

اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک December 14, 2022
اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری عمارت بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 2010ء میں اس وقت کے وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کی دو عمارتوں کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے تھے، ان میں سے ایک عمارت مکمل ہو چکی ہے جو کرایہ پر دینے کے لئے تیار ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے، ایک عمارت مرمت نہیں ہو سکی، امریکہ نے 2018ء میں اس عمارت کا سفارتی درجہ ختم کر دیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2019ءسے لے کر اب تک 13 لاکھ ڈالر حکومت پاکستان ان عمارتوں کے ٹیکس کی مد میں ادا کر چکی ہے، اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انٹر منسٹیریل کمیٹی نے اس عمارت کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے، شفاف طریقے سے بڈنگ ہوئی ہے جو پچھلی بڈنگ سے زیادہ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس عمارت کو فوری طور پر فروخت کر دیا جائے تاکہ مزید ٹیکس کی مد میں ادائیگی نہ کرنا پڑے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ فیصلے بروقت ہو جاتے تو آج کافی چیزیں بہتر ہو سکتی تھیں، 2013ءمیں پاکستان کی نوجوان نسل نے مسلم لیگ (ن) کو زیادہ ووٹ دیئے، پچھلے چار سالوں کے دوران نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |