ایڈوانی نے منموہن کو بھارت کا کمزور ترین وزیر اعظم قرار دے دیا
اگرچہ منموہن سنگھ کوملک کا وزیر اعظم بنادیا گیالیکن ان کے پاس کوئی اختیارنہیں ہے،ایڈوانی
بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن ایڈوانی نے منموہن سنگھ کو کمزورترین وزیراعظم قراردے دیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لال کرشن ایڈوانی نے کہاہے کہ اگرچہ منموہن سنگھ کوملک کا وزیر اعظم بنادیا گیالیکن ان کے پاس کوئی اختیارنہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب منموہن کووزیراعظم بنایاگیا تھااس وقت میں نے کہاتھا کہ میں نے ملک کے پہلے وزیراعظم کے بعدسے اب تک اتناکمزور وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندرمودی اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کومکمل کریں گے۔ قوم نعروں کے بجائے کام دیکھناچاہتی ہے۔ عوام تبدیلی کے لیے نریندرمودی کوووٹ دیں۔