کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

کترینہ اُمید سے ہیں اور جلد سب کو خوشخبری سُنائیں گی، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک December 14, 2022
(فائل فوٹو)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالی وود کوئین کترینہ کیف اُمید سے ہیں اور جلد ماں بننے والی ہیں۔

گزشتہ شب کترینہ ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں جہاں سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

چمچماتے لباس میں اداکارہ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ کترینہ اُمید سے ہیں اور جلد سب کو خوشخبری سُنائیں گی۔



اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کترینہ کیف کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل چکی ہیں کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں تاہم اداکارہ اور اُن کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک اس کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کترینہ کیف ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں نظر آئیں تھیں جس نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں