کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں 245 روپے یونٹ کمی کی منظوری

کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلیے ہوگا


ویب ڈیسک December 14, 2022
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی (فوٹو فائل)

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 نومبر 2022 ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔

نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں