سی آئی اے نے تفتیشی طریقوں سے متعلق سینیٹ کو غلط معلومات دیں
بلیک سائٹس پر قیدیوں پر تشدد کے ایسے طریقے ہیں جن کے بارے میں کبھی بھی نہیں سناگیا
امریکی صدر جارج بش کے زمانے میں سی آئی اے کی طرف سے قیدیوں پر تشدد کے طریقوں کے بارے میں امریکی سینیٹ کو غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
یہ خبر امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے دی ہے اور کہاہے کہ سی آئی اے نے تفتیش کے اپنے طریقوں کی افادیت ثابت کرنے کیلئے غلط بیانی کی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ سی آئی اے کے ملک میں ایسے خفیہ مقامات ہیں جہاں قیدیوں پرتشدد کیاجاتاہے۔
سی آئی اے کے ان خفیہ مقامات کو'بلیک سائٹس'کہا جاتا ہے،ان بلیک سائٹس پر قیدیوں پر تشدد کے ایسے طریقے استعمال کیے جاتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا،تشدد کے ان طریقوں میں قیدیوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگوانا اورقیدیوں کے سروں کودیوار سے مارنا بھی شامل ہے۔سی آئی اے کے تشددکے پروگرام سے منسلک ایک اہلکارنے اخبار کو بتایاکہ تشدد کے اس پروگرام کے نتائج زیادہ مفیدنہیں تھے ۔