پارلیمنٹ لاجز کا معاملہ دستی کا خانساماں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نکلا
جمشید دستی نے پارلیمانی انکوائری ٹیم کی تحقیقات کوجھوٹ کاپلندہ قرار دے دیا
پارلیمنٹ لاجزمیں غیراخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات سے متعلق آزاد رکن اسمبلی کے الزامات کی تحقیقات ایک معمہ کی صورت اختیارکرگئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے آئی بی کی رپورٹ پیش کی گئی کہ جمشیددستی کاخانساماں نوید2ماہ قبل سدرہ نامی خاتون کو لاجز میں لایا جوخانساماں کی اہلیہ نہیں،کمیٹی نے مزیدتحقیقات کیلیے 4 اراکین اسمبلی کوخصوصی درخواست کرتے ہوئے کمیٹی کااجلاس آج تک ملتوی کردیا۔منگل کوپارلیمنٹ لاجزمیں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغرکی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں اسپیشل برانچ کے افسران ودیگرنے شرکت کی۔چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغرکاکہناتھاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے ۔
کسی کوپارلیمنٹ کاوقارمجروح کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اجلاس کے بعدصحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے شیخ روحیل اصغرنے بتایاکہ سدرہ نامی خاتون کوجمشیددستی کاخانسامہ پارلیمنٹ لاجزمیں 30جنوری2014ء کولایاتھا، اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سدرہ نامی خاتون خانساماں نویدکی اہلیہ ہیں۔ کمیٹی کااجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی جمشیددستی نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے پارلیمانی انکوائری ٹیم کی تحقیقات کوجھوٹ کاپلندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ میں اس کمیٹی کے آگے بلیک میل نہیں ہونگا۔