لڑکی سے زیادتی کے الزام پر اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار معطل

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سی پی او سید شہزاد ندیم بضالی نے نوٹس لے کر تفتیش کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی


Staff Reporter December 14, 2022
فوٹو فائل

راولپنڈی میں مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تھانہ روات کے اے ایس آئی نے زیادتی کی، معاملہ سامنے آنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بضالی نے نوٹس لیا اور انچاج چوکی بحریہ عطا اللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور مرکزی ملزم اے ایس آئی سعید اکمل کو معطل کردیا۔

سی پی او نے غفلت لاپرواہی پر ایس ایچ او روات کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ڈی پی او صدر پہلے سے انکوائری کر رہے ہیں، جس کی حقائق پر مبنی رپورٹ تفتیش کے بعد سی پی او کو بھیجی جائے گی۔

شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں درخواست گزار کے الزامات درست ہونے پر اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |