پی ایس ایل8 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا


زبیر نذیر December 14, 2022
فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جمعرات کو ہوگی، ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی، یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں ہورہی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، ان میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم بھی شامل ہیں۔

اسپورٹس رپورٹر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

قبل ازیں ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو، کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم، لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان، ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی، پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل صمد شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔