ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے انبار

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم وفد کے تحفطات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی


ویب ڈیسک December 14, 2022
فوٹو فائل

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے وفد نے پیپلز پارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے انبار لگا دئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور پیپلزپارٹی سے متعلق شکایات کے وزیراعظم کو انبار لگا دئیے۔

ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے، پیپلزپارٹی نے جو وعدے کئیے تھے ان پر بھی تاحال عمل در آمد نہیں ہورہا۔

ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے تحفطات پر پیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں