ن لیگ نے ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو منا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان کا حصہ 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ترمیمی بل لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ 9 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیا تھا۔ فیصلے میں میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013ء کے فیصلے کے خلاف نہیں، ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔ صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں۔