ایک منٹ میں 31 قمیضیں طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو طے کر کے بنایا گیا تھا


ویب ڈیسک December 15, 2022
(تصویر: یوٹیوب)

امریکا میں ایک شخص نے 1 منٹ میں 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو طے کر کے بنایا گیا تھا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا تاکہ تیزی سے قمیضوں کو طے کیا جاسکے۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں