الواریز کی میسی کے ساتھ بچپن میں لی گئی تصویر وائرل

جولین کو اپنے آئیڈیل کے ساتھ کھیلنے میں ایک دہائی لگی

جولین کو اپنے آئیڈیل کے ساتھ کھیلنے میں ایک دہائی لگی (فوٹو: سوشل میڈیا)

ارجنٹائن کے اسٹار اسٹرائیکر جولین الواریز کی کپتان لیونل میسی کے ساتھ بچپن میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جولین کو اپنے آئیڈیل کے ساتھ کھیلنے میں ایک دہائی لگی، کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں میسی نے نہ صرف ایک گول کیا بلکہ الواریز کی بھی ایک گول میں معاونت کی، جنھوں نے میچ میں 2 گول کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ 12 برس کی عمر میں بطور پرستار لیونل میسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ فائنل میں پہنچنے پر میسی اور کوچ رو پڑے، ویڈیو وائرل

ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان چیمپئن شپ کے لیے حتمی میچ 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کے درمیان میچ 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

 
Load Next Story