شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو شراب کا برانڈ متعارف کروانے پر کڑی تنقید کا سامنا

پہلے ہی منشیات کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب شراب کا برانڈ لانچ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک December 15, 2022
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے فلم رائٹنگ کے بعد بزنس کی دنیا میں بھی پہلا قدم رکھ دیا، آریان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت میں ایک مقبول ترین برانڈ متعارف کرنے جا رہے ہیں۔

آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ D'YAVOL حاضر ہے۔'







View this post on Instagram


A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)





بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اپنے نئے کاروبار کے ذریعے بھارت میں نئی واٹکا لائن کو متعارف کروانے جارہے ہیں، ساتھ ہی وہ اس نام سے ملبوسات بھی متعارف کروائیں گے جن میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں و انٹرویو میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے کہا کہ ان کے والدین نے ان کے نئے کاروبار کے لیے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا، ا نہوں نے بتایا کہ وہ دن میں صرف 4 سے 5 گھنٹے سوتے ہیں اور باقی وقت صرف کام کرتے ہیں۔

تاہم آریان کو ووڈکا برانڈ متعارف کروانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انہیں منشیات کیس میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور اب شراب کا برانڈ لانچ کرنے لگے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی شراب نہیں بلکہ کاربونیٹڈ انرجی ڈرنک ہے جوکہ ووڈکا کی متبادل استعمال کی جاتی ہے اور اس کے مختلف فلیور ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں