فرانس سے شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں کا سجدہ شُکر تصاویر وائرل

فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی


ویب ڈیسک December 15, 2022
فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کو 0-2 گول سے شکست ہوئی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراکشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شُکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مراکشی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلئیرز بھی انہیں شاباشی دیتے نظر آئے۔

مراکش کا سیمی فائنل تک حیران کن سفر

مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چُور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں؟

ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرانس نے انہیں 0-2 سے شکست دیکر تاریخ رقم کرنے سے روک دیا تاہم میچ مراکشی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں