ڈاکٹروں کا مشرف کو فارم ہاؤس منتقلی کی اجازت سے انکار
یہاں دم گھٹ رہا ہے،سابق صدر،طبی معائنے میں شوگر اور کولیسٹرول لیول زیادہ نکل آیا
ISLAMABAD:
پرویز مشرف سے ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے اشارہ دیاکہ سابق صدر کا نام رواں ہفتے ہی نکال دیا جائیگا۔ ادھر میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو اپنے فارم ہائوس پر منتقل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پرویزمشرف اپنی رہائش گاہ جانے کیلئے اصرار کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ انکا ہسپتال میں دم گھٹ رہا ہے، میڈیکل بورڈ نے میجر جنرل عمران مجید کی سربراہی میں مشرف کا معائنہ کیا جس کے مطابق انکا شوگر اور کولیسٹرول لیول کافی زیادہ ہے، عزیزواقارب نے بھی انکو فارم ہائوس منتقل نہ ہونے کا مشورہ دیا ۔
دریں اثناء پرویز مشرف نے مزیددو وکلاء کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاہے ۔اس سلسلے میں وسیم سجاد اور ایس ایم ظفرکے بیٹے علی ظفرکو شامل کرنے کیلئے ایس ایم ظفر سے رابطہ کیا گیا۔ دوسری جانب احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کیا تو وہ عدالت جائیں گے۔ تمام وکلا اب بھی سابق صدر کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔