دورہ پاکستان کیویز نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹِم ساؤتھی کے سپرد ہوگی

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹِم ساؤتھی کے سپرد ہوگی (فوٹو: فائل)

کین ولیمسن کی قیادت سے دستبرداری کے ساتھ ہی دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت ٹِم ساؤتھی کے سپرد کی گئی ہے اور نائب کپتان ٹام لیتھم ہوں گے جبکہ کین ولیمسن بطور بیٹر کھیلیں گے۔

کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن (کمر کی انجری) کے باعث اسکواڈ کا نہیں ہیں، البتہ تجربہ کار اسپنر ایش سودھی اور گلین فلپس کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ کے لیے اس عرصے کی آخری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز ہے۔


مزید پڑھیں: کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

ٹم ساؤتھی (کپتان)، مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، ایش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن، ول ینگ شامل ہیں۔
Load Next Story