پی ایس ایل8 جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا
آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع
پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سے ناخوش پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ فرنچائز کی نمائندگی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کریں گے۔
گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں اور وہاں کھیلنا نہیں چاہتے۔ اس پر پشاور میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صوبائی اپوزیشن پارٹیز نے بھی رمیز راجا کے بیان کی مذمت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی
قبل ازیں پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نے کہا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی سفری ہدایت کے باعث خیبر پختون خوا اور بلوچستان کھیلنے نہیں جاسکتے جبکہ بیشتر کھلاڑی ان جگہوں پر کھیلنے سے گریز کرتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں منعقد کروائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔