بی جے پی کا سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف امیدواروں کا اعلان

راہول گاندھی کیخلاف سمرتی ایرانی، سونیا گاندھی کے مقابل اجے اگروال ہونگے


News Agencies April 02, 2014
راہول گاندھی کیخلاف سمرتی ایرانی، سونیا گاندھی کے مقابل اجے اگروال ہونگے۔ فوٹو: فائل

بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) نے لوک سبھاانتخابات کیلیے کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی اورنائب صدرراہول گاندھی کے خلاف اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

کانگریس کے گڑھ اورراہول گاندھی کے پارلیمانی علاقے امیٹھی میں بی جے پی نے اپنے امیدوار کے طورپر راجیہ سبھاممبر اورسابق ٹی وی آرٹسٹ سمرتی ایرانی کومیدان میںاتارا ہے ۔ بی جے پی کے امیدواراجے اگروال کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی کے خلاف رائے بریلی سے انتخاب لڑیں گے۔ دوسری طرف بھارتی وزیرخزانہ پی چدم برم نے کہاہے کہ گجرات فسادات میں نریندرمودی کوکلین چٹ نہیںملی۔ مودی کوبری کرنے والی خصوصی ٹیم کی رپورٹ کوعدالت میں چیلنج کردیا گیاہے۔ جبکہ بہوجن سماج وادی پارٹی کی رہنما مایاوتی کاکہنا ہے کہ مودی وزیراعظم بنے تودوبارہ مسلمانوںکی نسل کشی شروع ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں