راولپنڈی ملتان ٹیسٹ اپنی غلطیوں سے ہارے امام الحق کا اعتراف
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اعتراف کیا ہے کہ راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچز میں شکست ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی، کوشش کریں گے کراچی ٹیسٹ میں غلطیاں نہ دہرائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ جب میچز ہارتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ٹیم کے پاس کوئی پلان نہیں، انجریز کے باعث بولنگ کے شعبے میں مشکلات ضرور ہیں لیکن ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کیں، ہمیں مسٹری اسپنر کی ضرورت تھی جو انہوں نے باخوبی نبھائی۔
انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں جس شارٹ کو کھیل کو وکٹ گنوائی اس پر افسوس ہے، انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ٹیسٹ میچز میں جارحانہ کھیل پیش کررہی ہے لیکن ہم ویسے ہی کھیلیں گے جیسا کھیلتے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم، رضوان سمیت پاکستانی بیٹرز کی تنزلی
انگلش ٹیم کے جیتنے کے سوال پر اوپنر نے کہا کہ انگلش کپتان ہماری غلطیوں کا فائدہ اٹھارہے ہیں، ہماری اسٹرینتھ بیٹنگ ہے تاہم ہمارے بلے باز ویسا نہیں کھیل پارہے۔
امام الحق نے امید دلائی کہ کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ راولپنڈی اور ملتان کے برعکس دیکھنے کو ملے گا۔