ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان میں 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ
وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کی موجودگی میں 5 منصوبوں کیلیے قرض کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کا قرض دے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنجاب کو 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان
فریقین کے درمیان قرض کے معاملے پر باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا، جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈی سی ڈی اسد علیم نے دستخط کیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے۔اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گے۔
ایشین انفرا سٹرکیچر انویسٹمنٹ کی طرف سے منظور کردہ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک اور بی آر اے سی ای پروگرام برائے پاکستان کی مشترکہ فنانسنگ ہے۔