عمران خان حملہ کیس پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزمان کے بیانات غیر تسلی بخش قرار

تینوں ملزمان اپنے پہلے بیان پر قائم رہے پولی گرافک مشین نے تینوں ملزموں کے بیانات غیر تسلی بخش قرار دیا ہے،پولیس ذرائع

(فوٹو: فائل)

عمران خان حملہ کیس میں پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس میں ملزمان کے بیانات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، مرکزی ملزم نوید اور دیگر دو ساتھیوں کا پولی گرافک ٹیسٹ کروالیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزمان اپنے پہلے بیان پر قائم رہے، پولی گرافک ٹیسٹ مشین نے تینوں ملزموں کے بیانات غیر تسلی بخش قرار دیے۔

تفتیشی ٹیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد باقاعدہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کردی، میڈیکل بورڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عمران اسماعیل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد رہنماؤں کے بیانات قلم بند کرچکی ہے۔
Load Next Story