رواں برس بھی سیاست دان اور فنکار عدالت کے چکر لگاتے رہے

شہباز شریف کو ریلیف، رانا ثناء کو ضمانت اور مریم کو پاسپورٹ ملا، مونس الٰہی اور چوہدری برادران کے خلاف کیس ختم ہوئے


محمد ہارون December 15, 2022
(فوٹو فائل)

سال دو ہزار بائیس میں بھی سیاست دان اور شوبز ستارےعدالتی راہداریوں کے چکر لگاتے رہے، رانا ثناء اللہ کو ضمانت ملی، مونس الٰہی اور چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائریوں کے کیس ختم ہوئے اور مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کیا گیا، شہباز شریف کو ریلیف ملا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن، منی لانڈرنگ، توڑ پھوڑ اور دیگر مقدمات میں گھرے قومی سیاست دان سال بھر عدالت کی راہداریوں میں نظر آئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے سے بری ہوئے وہیں دونوں کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔

رانا ثنا اللہ اپنے خلاف منشیات کیس میں عدالت میں پیش ہوتے رہے اور بالآخر بری بھی ہوئے۔ مونس الہی منی لانڈرنگ مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت آئے تو وہیں عثمان بزدار بھی اپنے خلاف نیب کیسز میں عدالت پیش ہوتے رہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر کی ڈرامائی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت ملی دوسری طرف شیخ رشید بھی اینٹی کرپشن کے خلاف ہائی کورٹ جا پہنچے۔

25 مئی لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیسز میں یاسمین راشد، مراد راس، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت لینے عدالت آئے وہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ، رانا مشہود، بلال فاروق تارڑ، اویس لغاری اور دیگر ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

شوبز ستارے صبا قمر اور بلال سعید گانے کی شوٹنگ کیس میں مقامی عدالت سے بری ہوئے وہیں علی ظفر اور میشا شفیع کے خلاف عدالتی جنگ تاحال جاری ہے، اداکارہ فیروز خان بھی زوجہ سےعلیحدگی کیس میں عدالتوں میں نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |