پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

سروس ایکٹ کے تحت ملازمین کو احکامات کی پابندی کرنا ہوگی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور ایک سال جیل ہوسکتی ہے


آفتاب خان December 15, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا، جس کے تحت ملازمین کسی بھی حکم کو ماننے سے انکار نہیں کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے کے تمام ملازمین کسی بھی کام سے منع نہیں کرسکیں گے۔ لازمی سروس ایکٹ کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا، جہاز کے کپتان اور فضائی عملہ لازمی سروس ایکٹ کے دوران ہدایت اور حکم سے انکار نہیں کرسکے گا۔

اعلی انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے۔

لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |