ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

یورو ایک روپے اضافے سے 257 روپے، برطانوی پاؤنڈ 4 روپے کم ہوکر 294 روپے پر پہنچ گیا

(فوٹو : انٹرنیٹ)

انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 23 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر224.71روپے سے بڑھ کر224.91روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے پر برقرار رہی۔


فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 256روپے سے بڑھ کر257روپے ہوگئی جبکہ 4 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 298روپے سے گھٹ کر294روپے پر آ گئی۔

 
Load Next Story