پی ایس ایل 8 میں ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابرار احمد کو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لیے سلور کیٹیگری میں چن لیا

(فوٹو فائل)

انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا۔

دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابرار احمد کو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لیے سلور کیٹیگری میں چن لیا۔


ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب بولر کے انتخاب پر فرنچائز کے کوچ سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ابرار احمد نوجوان اور بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، کوشش ہوگی کہ ابرار احمد کی اہلیت میں مزید بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خامیوں کو دور کرکے ان کی پرفارمنس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ فرنچائز اور ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کئی ریکارڈ قائم کیے، اس سے قبل بھی وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
Load Next Story