ملالہ یوسفزئی کا شاہی قلعہ سمیت لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے دورے کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کو یادگاری سونئیر بھی پیش کیا


آصف محمود December 15, 2022

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لاہور کے شاہی قلعہ سمیت اندرون شہر میں مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف مقامات پر تصویریں بنائیں، ملالہ یوسف زئی کے والدین اور شوہر بھی انکے ہمراہ تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قیام کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جمعرات کے روز والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کی دعوت پر دہلی گیٹ پہنچی، جہاں ان کے ہمراہ ان کے خاوند اور والدین موجود ہیں۔ملالہ یوسفزئی شاہی حمام کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں شاہی حمام اور دہلی گیٹ کی تاریخ کے متعلق بھی بتایا گیا۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے والدین اور شوہر کے ہمراہ دہلی گیٹ، شاہی حمام، گلی سورجن سنگھ، مسجد وزیر خان اور شاہی قلعہ لاہور کی سیر کی۔

ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے یادگاری سونئیر پیش کیا، ملالہ یوسف زئی نے تاریخی ورثے کو دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا یہ قدیم ورثہ ہمیں اپنے شاندارماضی کی یاد دلاتا ہے،انہیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت خاص طور پر والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے اس ورثے کو محفوظ رکھنے اور ان کی آرائش وتزئین کے لیے بہترین کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں