حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے سات روپے کم کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 15, 2022
فوٹو : فائل

وزیر خزانہ نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں