عمران خان حملہ کیس جے آئی ٹی نے رانا ثنا اور مریم اورنگزیب کو طلب کرلیا
جے آئی ٹی نے جاوید لطیف کو بھی 17 دسمبر کو صبح 11 بجے سی سی پی او لاہور آفس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے
عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو 17 دسمبر کو صبح گیارہ بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان حملہ کیس؛ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزمان کے بیانات غیر تسلی بخش قرار
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔