لیجنڈری امیتابھ بچن کا بھارت میں ’شہری آزادیوں‘ پر تشویش کا اظہار

اسٹیج پر امیتابھ بچن کے ساتھ شاہ رخ خان بھی موجود تھے، جن کی فلم ’پٹھان‘ کو بھی بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے


ویب ڈیسک December 15, 2022
:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھارت میں 'شہری آزادیوں' اور 'آزادی اظہار رائے' کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

80 سالہ اداکار نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تقریب میں محتاط انداز میں سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا ہے۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ آج کل شہری آزادیوں اور اظہار رائے کی آزادی کے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں اور اسٹیج پر موجود میرے ہم کار میرے بات سے یقینی طور پر اتفاق کریں گے۔

اسٹیج پر امیتابھ بچن کے ساتھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی موجود تھے، جن کی فلم 'پٹھان' کو بھی بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے۔

امیتابھ بچن نے اس موقع پر شاہ رخ خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کے فنکارانہ تحمل کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں جس سے مساوات اور تکثیریت کو فروغ ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں